Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت یمن میں رمضان پیکیج مہم

رمضان پیکیج مہم کے تحت 9 ہزار 880 خوراک پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے رمضان کے حوالے سے یمن میں ضرورت مندوں کےلیے رمضان پیکیج مہم کا آغاز کیا ہے۔
دوسری جانب رمضان  کے حوالے سے ہی خادم حرمین شریفین ہدیہ پروگرام کے تحت بینکاک میں آٹھ ٹن اعلی کھجوریں پہنچائی گئی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان امدادی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے یمن میں ضرورت مند خاندانوں میں رمضان پیکیج مہم کے تحت 9 ہزار 880 خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ 

وزارت اسلامی امور کے تعاون سے 8 ٹن کھجوریں بینکاک بھیجی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

خوارک کے پیکٹس یمن کی چھ کمشنریوں میں ضرورت مند اور بے گھر افراد میں تقسیم کیے گئے۔
مارب کمشنری میں پناہ گزیں کیمپ کے ڈائریکٹر سیب مثنی نے بتایا کہ شاہ سلمان امدادی پروگرام کے تحت رمضان پیکیج کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ پناہ گزیں کیمپوں میں رہنے والوں کو رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی تنگی نہ ہو۔ 
دریں اثنا شاہ سلمان گفٹ پروگرام کے تحت تھائی لینڈ کے درالحکومت بینکاک کو ارسال کی جانے والی 8 ٹن کھجوریں وزارت اسلامی امور کے تعاون سے وہاں فلاحی کام کرنے والی تنظیم کے حوالے کی گئیں تاکہ ضرورت مندوں میں انہیں تقسیم کیاجاسکے۔ 

شیئر: