Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی دوسری خوراک کےلیے تمام مقررہ تاریخیں موخر

سب کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک  بڑے پیمانے پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے سب کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی۔
وزارت صحت نے ویکسین کی دوسری خوراک کے مقرر کردہ تمام اوقات ملتوی کردیے ہیں۔ نئی تاریخییں بعد میں متعین کی جائیں گی، فی الوقت ایسے لوگوں کو بڑے پیمانے پر ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی جو اب تک ویکسین نہیں لگوا سکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے  کہ اتوارگیارہ اپریل 2021 سے ویکسین کی دوسری خوراک کی تمام مقررہ تاریخیں ملتوی کی گئی ہیں۔ دوسری خوراک کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔ 
وزارت صحت نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا کہ  ویکسین تیار کرنے والی کمپنیاں ویکسین کی خوراکیں مقررہ تاریخوں پر مطلوبہ مقدار میں فراہم نہیں کر رہی ہیں۔ کمپنیوں پر دباؤ بڑھا ہوا ہے۔  
وزارت صحت نے دوسری خوراک کی تاریخیں ملتوی کرکے پہلی خوراک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا ہے تاکہ معاشرے کی بڑی تعداد کو وائرس سے محفوظ کیا جاسکے خصوصا ایسے لوگوں کو وائرس لگنے سے تحفظ فراہم کیا جاسکے جو اس کی زد میں زیادہ آسکتے ہیں۔
وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے  ویکسین کے لیے جلد از جلد اندراج کرالیں۔ خاص طورپر وائرس سے زیادہ متاثر ہوسکنے والے افراد اس سلسلے میں زیادہ مستعدی کا مظاہرہ کریں۔ 

شیئر: