گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے
اتوار 11 اپریل 2021 21:11
24 قیراط ایک گرام سونا 210.49 ریال میں فروخت ہوا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سونے کے نرخ بڑھ گئے جبکہ عالمی منڈی میں نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا اتوار کو 210.49 ریال میں فروخت ہوا ہے۔
21 قیراط ایک گرام سونا 184.18 ریال اور 18 قیراط ایک گرام سونا 157.87 ریال میں دستیاب تھا جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 122.97 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
ایک اونس سونے کی قیمت 6546 ریال رہی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 1473.02 ریال ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے فوری سودوں کی قیمت میں 0.4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک اونس سونا عالمی مارکٹ 1748.81 ڈالرمیں فروخت ہوا جبکہ یکم مارچ سے جمعرات تک ایک اونس سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1758.45 ڈالر چل رہی تھی۔