Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل یونیورسٹی میں کالج آف لاء کی وائس ڈین ڈاکٹر منیرہ العامر

فرانس کی اسٹراسبرگ یونیورسٹی سے انہوں نے قانون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔(فوٹو عرب نیوز)
ڈاکٹر منیرہ العامر سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں کنگ فیصل یونیورسٹی (کے ایف یو ) کے  کالج آف لاء کی وائس ڈین ہیں۔ انہوں نے جنوری2021 سے اس عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والے ان کے تعارفی مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر منیرہ نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سے 2008 میں قانون کی بیچلر  ڈگری حاصل کی۔
اس کے بعد 2012 میں ڈاکٹر منیرہ نے فرانس کی اسٹراسبرگ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور وہاں سے انہوں نے بنیادی نجی قانون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر منیرہ نے چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں بھی خدمات فراہم کی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

اسٹراسبرگ یونیورسٹی سے ہی انہوں نے2019 میں اسی شعبہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
اسی یونیورسٹی کے سینٹر برائے بین الاقوامی دانشورانہ املاک سٹڈیز سے انہیں مصنوعی ذہانت اور دانشورانہ املاک میں یونیورسٹی کا ڈپلومہ بھی دیا گیا۔
ڈاکٹر منیرہ  کنگ فیصل یونیورسٹی  کے کالج آف لاء میں فیکلٹی ممبر بن گئیں ، جہاں اب وہ اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
2020 میں انہیں کنگ فیصل یونیورسٹی کے قانونی مطالعات اور مشاورت کے مرکز کی نائب چیئرپرسن  کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔
ڈاکٹر منیرہ عربی ، انگریزی اور فرانسیسی زبان روانی سے بولتی ہیں  اور اب وہ چوتھی زبان سیکھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انہوں نے ستمبر سے اکتوبر 2017 تک منصور الضحفیری کی قانونی فرم میں قانونی محقق کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اس قانونی فرم کے ساتھ رہتے ہوئے انہوں نے ذاتی حیثیت کے معاملات سے متعلق عدالتی  فیصلوں اور سعودی عرب میں خاندانی قانون کے نظام کے بارے میں معلومات  کا مطالعہ کیا۔
اسی اثنا میں وہ تیونس کی ایک لاء فرم کو بھی اپنی خدمات فراہم کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے تیونس میں خاندانی قانون کے بارے میں تحقیق کے بعد مفید معلومات مرتب کیں، اس کے ساتھ ساتھ  کیس سٹڈیز تیار کرتے ہوئے اسی فرم میں قانون سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
اکتوبر 2019 سے  لے کر جنوری 2020 تک ڈاکٹر منیرہ نے چین کے شہر بیجنگ میں قائم پیکنگ یونیورسٹی میں بھی اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے چینی خاندانی قانون کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ قانونی معاملات کو صحیح طور پر سمجھنے کے لئے چینی وکلاء اور شعبہ قانون کے  پروفیسر حضرات کے ساتھ مل کر کام  کیا۔
 

شیئر: