Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپ پر خوبصورت رنگ بکھیرنے والی سعودی فنکارہ سے ملیے

کپ اور مختلف لوحیں تیار کیں جو پسند کی گئیں- (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی فنکارہ ابرار محمد نے پکی مٹی کے بنے کپ پر مجسمہ سازی میں نیا پن پیدا کرکے نمایاں مقام حصل کیا ہے۔
ابرار محمد سنگ تراشی میں نازک کام اور تجریدی آرٹ میں رنگوں کے خوبصورت استعمال کے لیے شہرت حاصل کرچکی ہیں۔  


ابرار محمد نے اس حوالے سے کوئی کورس نہیں کیا- (فوٹو العربیہ نیٹ)

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار محمد نے کہا کہ پکی مٹی کو فن پاروں میں تبدیل کرنے کا آرٹ ذاتی محنت سے سیکھا۔ سکول میں آرٹ ٹریننگ کے مضمون سے اس کا شوق پیدا ہوا۔
ابرار محمد بتاتی ہیں کہ سکول میں تعلیم کے دوران بہت سارے کام کیے جنہیں بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ سوشل میڈیا نے بھی مجھے حوصلہ دیا- میں نے اس بات کا انتظار نہیں کیا کہ اس حوالے سے  کوئی کورس کروں یا کوئی ٹریننگ لوں بس پڑھتی رہی، سیکھتی رہی اور اپنے طور پر محنت کرتی رہی۔ بین الاقوامی ویب سائٹس پر پکی مٹی پر گلکاری کے ہنر کے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی۔ 


ابرار محمد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے مجھے بہت حوصلہ دیا- (فوٹو العربیہ نیٹ)

سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ کئی کوششوں کے بعد خود اپنے تخیل کے بل پر کئی کارٹون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اپنے انداز سے کپ مجسمہ سازی کرتی ہوں۔
ابرار محمد کی آرزو ہے کہ مستقبل  ایسے اچھوتے فن پارے تیار کیے جائیں جو ان کی پہچان بنیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ  خواتین کے عالمی دن ، کافی کے عالمی دن، تقسیم اسناد کی تقریبات جیسے قومی اور بین الاقوامی مواقع پر پکی مٹی کے متعدد مجسمے پیش کیے۔ کپ اور مختلف  لوحیں تیار کیں جو پسند کی گئیں- میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اگر کسی کام سے لگن ہو اور وہ مسلسل محنت کرتا رہے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: