Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے کا مقامی افرادی قوت کے لیے پائنیئر پروگرام

درخواست دہندہ کے لیے انٹری ٹیسٹ کےعلاوہ انگریزی میں روانی ضروری ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے منگل کو اپنا ’ایس اے آر پائنیئرز پروگرام‘ شروع کیا جس کا مقصد کمپنی میں شامل ہونے کے خواہشمند سعودی مردو خواتین فریش گریجویٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق  انسانی وسائل اور امدادی خدمات کے محکمہ  کے ڈائریکٹر عبدالرحمان ترکستانی نے  بتایا ہے کہ یہ پروگرام مختلف شعبوں میں مقامی صلاحیتوں کو راغب کرنے اور انہیں تربیت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

منتخب ٹرینی کئی مراحل سے گزریں گے، مختلف شعبوں میں  کام تفویض ہوں گے۔(فوٹو عرب نیوز)

کمپنی درخواست دہندگان کی جانچ کا سلسلہ 29 اپریل سے شروع کرے گی۔ امیدواروں کے حتمی انتخاب کے بعد اگست میں ان کے لیے تربیتی کورسز کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گی۔
ڈائریکٹر عبدالرحمان ترکستانی نے مزید بتایا  کہ اس پروگرام میں کئی ایک تربیتی کورسزنیز متعدد محکموں اور سٹیشنوں میں ’آن جاب تربیت‘  بھی شامل ہے۔

پروگرام کا مقصد فریش گریجویٹس سعودیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

درخواست دہندگان کے لئے انٹری ٹیسٹ پاس کرنے کے علاوہ  ان کا جی پی اے 4 میں سے 2.75 یا 5 میں سے 3.75 یا آخری تعلیمی امتحان میں 80 فیصد سکور کے ساتھ انگریزی میں روانی ہونا ضروری ہے۔
منتخب ٹرینی کئی مراحل سے گزریں گے۔ تربیت کے دوران انہیں کمپنی کے مختلف شعبوں میں مختلف کام تفویض کئے جائیں گے تاکہ وہ کام کے مجموعی نظام کو سمجھ سکیں۔
اس پروگرام میں ریلوے کی سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ ایڈوانس کورسز اور تربیتی سیشنز بھی شامل ہیں۔
 

شیئر: