Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں الیکٹرانک ویل چیئر کیسے حاصل کریں؟ 

 الیکٹرانک ویل چیئرز حاصل کرنے کے لیے تین مقامات مختص ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران مسجد الحرام میں نمازوں اور عمرے کے لیے جانے والے زائرین کی سہولت کی خاطر الیکٹرانک ویل چیئرز کا انتظام کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے الیکٹرانک ویل چیئرز کرایے پر حاصل کرنے کے لیے تین مقامات مختص کیے ہیں۔ کدی، مشرقی صحن اور جمرات میں پارکنگ لاٹس میں الیکٹرانک ویل چیئر کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کیبن کھولے گئے ہیں۔
مسجد الحرام میں زائرین کو طواف اور سعی میں سہولت فراہم کرنے والا ادارہ مفت ویل چیئر ضرورت مندوں کو فراہم کرتا ہے۔

انتظامیہ نے تین ہزار الیکٹرانک ویل چیئر کا بندوبست کر رکھا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس ادارے کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ جو زائرین تنہا آتے ہیں اور وہ طواف یا سعی وہیل چیئر پر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ویل چیئر چلانے والے محنتانے پر مل جاتے ہیں۔ حرم شریف کا یہ ادارہ یہ کام اپنی نگرانی میں کرا رہا ہے۔
ویل چیئر پر طواف کرنے والوں اور سعی کرنے والوں کے لیے مخصوص ٹریک ہیں۔ فیلڈ ٹیمیں اس حوالے سے انتظامات دیکھ رہی ہیں۔
ادارے نے مسجد الحرام کی پہلی منزل کا نشیبی حصہ وہیل چیئر سے طواف اور سعی کے لیے مختص کر دیا ہے۔

ادارہ مفت ویل چیئر ضرورت مندوں کو فراہم کرتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

یہاں پہنچنے کے لیے مسجد الحرام کے تین دروازے خاص ہیں- الشبیکہ والا گیٹ، الارقم زینہ اور المروۃ زینہ- ان تینوں مقامات سے پہلی منزل کے اس حصے تک رسائی ہوسکتی ہے جو وہیل چیئر سے طواف اور سعی کے لیے خاص ہے۔
انتظامیہ نے پانچ  ہزار سے زیادہ عام ویل چیئر اور تین ہزار الیکٹرانک ویل چیئر کا بندوبست کر رکھا ہے۔ 180 سے زیادہ کارکن 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں اور وہ ویل چیئرز کے معاملات مختلف شکلوں میں دیکھتے ہیں۔ 

شیئر: