Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں بڑے افطار پروگرام کا آغاز

انڈونیشیا میں سعودی سفیر عصام عابد الثقفی نے جمعرات کو بڑے افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نگرانی میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے کھجوریں بطور تحفہ تقسیم کیں۔
افطار پروگرام میں انڈونیشیا کے ہسپتالوں، یتیم خانوں اور دیگر جگہوں پر رمضان راشن کے تین ہزار تھیلے اور دس ہزار افطاری پیکٹس کی تقسیم شامل ہے۔
 سعودی سفیر انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور اور دیگر ممتاز اسلامی معاشروں اور مراکز کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی سے اس منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں۔
اس اقدام کا آغاز جکارتہ میں مملکت کے سفارتخانے کے مذہبی اتاشی کے دفتر میں کیا گیا تھا۔
افتتاحی تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور اور جکارتہ کی استقلال مسجد کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

شیئر: