Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ میں رمضان راشن پروگرام سے 35 ہزار افراد کو فائدہ

 بینکاک میں افطار اور کھجور پروگرام کا افتتاح کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے جمعے کو بینکاک میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام اور خادم حرمین شریفین کھجور پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے ٹویٹر پر بیان میں کہاکہ  بینکاک میں افطار اور کھجور پروگرام کا افتتاح سعودی سفارتخانے کی سرپرستی میں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے شیخ الاسلام دفتر اور مرکزی کونسل کے ساتھ رابطہ تھا۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت 8 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی جبکہ 5 ہزار رمضان راشن تھیلے تقسیم کردیے گئے۔ جن سے 35 ہزار افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ کام افطار پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ یہ دونوں پروگرام تھائی لینڈ کے 30 علاقوں میں، 990 مساجد اور 160 اسلامی مراکز، اداروں اور انجمنوں کے توسط سے انجام دیا جارہا ہے۔ 

شیئر: