Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی دوسری خوراک کی تاریخیں جلد ملیں گی: وزارت صحت 

دوسری خوراک 60 برس یا زیادہ کے شہریوں اور غیرملکیوں کو دی جائے گی۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کی تاریخیں سے امیدواروں کو جلد مطلع کردیا جائے گا۔ کسی بھی  شخص کو اس حوالے سے کسی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی یہ کام خود کار نظام کے تحت ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک 60 برس یا اس سے زیادہ عمر والے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اس بات پر تشویش ہے کہ کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ پچاس فیصد نازک کیسز کا  تعلق معمر افراد سے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت نے ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے مقرر کردہ تمام تاریخیں ملتوی کردی تھیں۔ 
 وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک  بڑے پیمانے پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے سب کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی۔

شیئر: