Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کے ایلچی کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا(فوٹو، ایس پی اے)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی برائے خلیجی ممالک ایڈورڈ لسٹر نے جدہ میں خصوصی ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے علاوہ مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے اور عالمی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا۔
ولی عہد سے ملاقات میں برطانیہ میں متعین سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز  بھی خصوصی طور پر شریک تھے ۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور وزیر تجارت و قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کے علاوہ سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرمپٹن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

شیئر: