Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا سوشل سیکیورٹی کی مد میں 1.9 ارب ریال امداد کا اعلان

سعودی شہریوں کے لئے فراخدلی سے تعاون کرنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوشل سیکیورٹی کی مد میں 1.9 ارب  ریال ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الاخباریہ نیوز کی رپورٹ میں منگل کی صبح بتایا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 1.9 ارب ریال کی منظوری ان سعودی شہریوں کے لیے دی ہے جو سوشل سیکیورٹی سے متعلق فوائد حاصل کرتے ہیں۔

امداد کا اعلان اس وقت کیا گیا جب عوام آٹھویں روزے کی تیاری کر رہے تھے۔(فوٹو ٹوئٹر)

انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد سلیمان الراجحی نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران سعودی شہریوں کے لئے شاہ سلمان کی جانب سے اس فراخدلی سے تعاون کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ اعلان اس وقت کیا جب سعودی عرب کےعوام رمضان المبارک کے آٹھویں روزے کی تیاری کر رہے تھے۔

شیئر: