Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شروق الجدعان وزارت انصاف میں نفقہ فنڈ کی ڈائریکٹر مقرر 

پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں یہ منصب تفویض کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت انصاف)
سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے شروق الجدعان کو نفقہ فنڈ کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں یہ منصب تفویض کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شروق الجدعان انفارمیشن سسٹم مینجمنٹ میں ماسٹرز ہیں۔ وہ نئے منصب کے بموجب نفقہ فنڈ کی ذمہ دار ہوں گی۔
نفقہ فنڈ کا مقصد خاندان کو مالیاتی توازن فراہم کرنےِ، خاندانی استحکام برقرار رکھنے اور معاشرے کے استحکام میں خاندان کے کردار کو موثر بنانے کے لیے مستحقین کو ضروری اخراجات فراہم کرنا ہے۔ 
نفقہ فنڈ سے استفادے کا طریقہ کار سادہ ہے۔ ویب سائٹ پر جاکر شناختی کارڈ نمبر اور پیدائش کی تاریخ کے ذریعے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔
شروق نے 2005 میں کنگ سعود یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں بی اے آنرز کیا تھا۔ انہوں نے 2015 میں دارالعلوم یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا۔ 
شروق نے اگست 2006 سے اکتوبر 2014 تک امیر سلطان یونیورسٹی کی گرلز فیکلٹی میں کوآپریٹو ایجوکیشن پروگرام کی انچارج کی حیثیت سے کام کیا۔ وہ نجی اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

شیئر: