Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچرے کے ڈرم سے ملنے والے نومولود کو بچا لیا گیا

کچرے کے ڈرم سے بچے کے رونے کی آواز نے کارکن کو چوکنا دیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں شقرا کمشنری میں صفائی کے کارکن نے کچرے کے ڈرم میں پڑے ہوئے نومولود کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔
ویب نیوز سبق کے مطابق کارکن نے کچرے کے ڈرم کو کمپریسر میں خالی کرنے کے لیے جیسے ہی گاڑی سے جوڑا تو اسے ڈرم سے آنے والی بچے کے رونے کی آوازنے چونکا دیا جس پر کارکن نے ڈرم کو کمپریسر سے جدا کر دیا۔
بلدیہ حکام کے مطابق صبح سویرے بلدیہ کے کارکن کچرا اٹھانے کےلیے مخصوص کمپریسر ٹرک کے ساتھ شقرا کمشنری کے ایک علاقے میں پہنچے۔ جیسے ہی کچرے سے بھرے ڈرم کو کمپریسر سے منسلک کیا ڈرم میں پڑے ہوئے سیاہ تھیلے سے بچے کے رونے کی آواز نے کارکن کو اپنی جانب متوجہ کر دیا۔
کارکن نے ڈرم کو فوری طورپر کمپریسر سے جدا کیا اور کچرے سے اس سیاہ شاپر کو نکالا تو اس میں نومولود  لپٹا ہوا تھا۔ نومولود کو اس حالت میں پاتے ہی صفائی کے کارکن نے اپنے علاقے کے سپروائزر کو مطلع کیا جو جلد ہی وہاں پہنچ گیا۔
بلدیہ کے دیگر علاقائی ذمہ دار بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے کچرے سے ملنے والے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے نومولود کو بچوں کے مخصوص ہسپتال میں بھجوا دیا جہاں اس کی نگہداشت کی جائے گی ۔

شیئر: