ریاض: سیزن کا تیسرا مہنگا پیریگرین فالکن تین لاکھ ریال میں فروخت
اس سیزن میں 3.558 ملین ریال کے فالکن فروخت کیے جا چکے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں نیشنل سینٹر فار فالکنز آکشن 2026 میں 17 ویں رات دو ینگ پیریگرین فالکن مجموعی طور پر 3 لاکھ 88 ریال میں فروخت کیے گئے۔ ان میں ایک فالکن تین لاکھ ریال میں نیلام ہوا ہے۔
یہ اس سیزن میں فروخت کیے جانے والا تیسرا مہنگا فالکن ہے۔ اس سے قبل املج کے جنوب سے پکڑے جانے والا فالکن ’الشعبان‘ تین لاکھ 60 ہزار ریال جبکہ دوسرا فالکن’ام خنصر‘ تین لاکھ 75 ہزار میں فروخت کیا گیا۔
البطحا کے مقام سے سے چار فالکن پکڑے گئے۔ ان میں پہلے فالکن کی بولی 40 ہزار ریال سے شروع ہوئی اسے 80 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ دوسرے فالکن کو تین لاکھ ریال میں نیلام کیا گیا۔
نیشنل سینٹر کے مطابق اس سیزن میں اب تک 3.558 ملین ریال کے فالکن فروخت کیے جا چکے ہیں۔
یہ نیلامی صرف سعودی عرب کے اندر سے پکڑے گئے ینگ پیریگرین فالکنز کو ہی قبول کرتی ہے جبکہ بالغ پیریگرین اورسیکر کو شامل نہیں کیا جاتا تاکہ ان کی تعداد کو برقرار رکھا جا سکے اور ان کی نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ سینٹر مملکت میں پکڑے گئے فالکنز کو وصول کرتا ہے اور ان کی نیلامی کا اہتمام کرتا ہے۔سعودی عرب میں ہر سال اکتوبر کی آمد کے ساتھ حدود الشمالیہ میں فالکنری کے شوقین افراد فالکنز کے شکار کے سیزن کا انتظار کرتے ہیں۔ اس سیزن کو ’الطرح‘ کہا جاتا ہے۔
