Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط کی خلاف ورزیاں: 67 ریکروٹمنٹ دفاتر کے خلاف سخت کارروائی

دفاتر کو منظم بنانے کے لیے تفتیشی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں  نے ضوابط خلاف ورزیوں پر سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران 67 ریکروٹمنٹ دفاتر کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
 ضوابط اور لیبر خدمات کی فراہمی کے قواعد کی خلاف ورزی پر 66 ریکروٹمنٹ دفاتر کی سرگرمیوں کو معطل جبکہ ایک کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کا کہنا ہے افرادی قوت کے شعبے میں کام کرنے والے والے دفاتر کو منظم بنانے کے لیے تفتیشی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
وزارت کی تفتیشی کارروائیوں میں مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں صارفین کو رقم کی واپسی میں تاخیر اور شکایات کا ازالہ نہ کرنے سمیت دیگر بے ضابطگیاں شامل تھیں۔
 جس ریکروٹمنٹ دفتر کا لائسنس منسوخ کیا گیا اس نے مقررہ مدت کے اندر پہلے سے درج خلاف ورزی کی اصلاح نہیں کی جس پر کارروائی کی گئی۔
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے افرادی قوت کی درآمد کے لیے مساند پلیٹ فارم سے استفادہ کریں تاکہ لائسنس یافتہ اداروں اور دفاتر کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔
صارفین کی سہولت کے لیے وزارت نے کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کےلیے یونیفائیڈ ہیلپ لائن نمبر سے رجوع کرنے پر زور دیا ہے۔

 

شیئر: