Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری

مارکیٹوں میں درجہ حرارت نوٹ کرنے کےلیے تھرمامیٹر رکھنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف شہروں میں بلدیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے داروں کی ٹیمیں ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کررہی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’السیح‘ شہر میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے خواتین کے دو سپورٹس کلبز کو سیل کردیا جہاں کورونا ایس او پیز کا پر عمل نہیں کیاجارہا تھا۔
کلب میں آنے والی خواتین کے درمیان میں سماجی فاصلے کے اصول کی خلا ف ورزی کے علاوہ وہاں ماسک اور سینیٹائزر کی پابندی بھی نہیں کی گئی۔

 جدہ ریجن میں 15 ہزار سے زائد چالان اور 10 ہزار کے قریب دکانیں سیل کی گئیں (فوٹو: ٹوئٹر)

دوسری جانب بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے السیح شہر میں ہی مزید کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دکانوں کو سیل کردیا جہاں کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد میں کوتاہی برتی جارہی تھی۔
دریں اثنا ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق جدہ ریجن کی بلدیہ کی جانب سے بھی علاقے میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں جن میں نہ صرف کورونا ایس اوپیز کا جائزہ لیا جارہا ہے بلکہ بلدیہ کی دیگر خلاف ورزیوں پر بھی چالان کیے جارہے ہیں۔
بلدیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تقریبا گزشہ 3 ماہ کے دوران ریجن میں تفتیشی ٹیموں نے خلاف ورزیوں پر9 ہزار 938 دکانیں سیل کی جبکہ 15 ہزار 438 دکان مالکان کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے۔
واضح رہے بلدیہ و دیگر اداروں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط پرعمل نہ کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ضوابط کے مطابق ایسی دکانیں یا تجارتی مراکز جہاں سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی نوٹ کی جاتی ہے انہیں فوری طورپرسیل کرکے جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے جبکہ دکانوں میں سینیٹائزر اور آنے والے صارفین کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا انتظام نہ کیے جانے پربھی خلاف ورزی نوٹ کرتے ہوئے چالان کیاجاتاہے

شیئر: