Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان میں قدیم عمارتیں ’فرسانی‘ طرز تعمیر کی عکاس

عمرتوں کی تعمر میں استعمال ہونے والا سامان مقامی ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی جنوب مغربی پٹی پر جزائر فرسان میں موجود قدیم تاریخی عمارتیں ’فرسانی ‘ طرز تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں جو علاقائی ثقافت و سمندر سے انسان کے گہرے تعلق کا ثبوت ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق فرسانی طرز تعمیر کی خاصیت اس کی سادگی ہے۔
تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان مقامی ہی ہے جو وہاں کے باشندے سمندر سے حاصل کیا کرتے تھے ۔
مثال کے طور پرمرجانی پتھر، گوند جو وہاں کی گرم اور سمندر رطوبت والی آب و ہوا سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

اس وقت کی تعمیر شدہ عمارتوں کی چھتیں بلند ہوا کرتی تھیں جبکہ کشادہ روشن دان اور کھڑکیاں کےلیے اس طرح بنائی جاتی تھیں کہ تازہ ہوا کی آمد و رفت کا مناسب انتظام ہو۔
مکان کی بیرونی سجاوٹ کے لیے جو نقش و نگار بنائے جاتے تھے وہ بھی علاقے کی منفرد شناخت کے حامل ہیں، انہیں انتہائی باریک بینی سے دیواروں پر نقش کیا جاتا تھا۔

 یہ جمالیاتی ذوق اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ جزائر فرسان کا رابطہ بحیرہ الاحمر و مشرقی افریقہ اور انڈیا کے ساتھ تھا۔
فرسانی طرز تعمیر کا ذکر اس وقت تک ادھورا رہے گا جب تک وہاں کی تاریخی عمارتوں کا ذکر نہ کیا جائے جن میں بیت الرفاعی اور بیت الجرمل سرفہرست ہیں جو علاقے کی اقتصادی ترقی اور ثقافت کے آئینہ دار ہیں۔

 

شیئر: