Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں 50 سال سے کم عمر افراد کے لیے ویکسینیشن مہم ’جو اُمید دیتی ہے‘

تقریباً 3 کروڑ 40 افراد جو کہ بالغ افراد پر مشتمل آبادی کا دو تہائی ہیں، کو اب ابتدائی خوراک دی جائے گی (فوٹو: اے ایف پی)
 برطانوی حکومت نے کامیاب ویکسینیشن ڈرائیو کے بعد پیر کو 50 سال سے کم عمر افراد کو ویکسین لگوانے پر زور دینے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔
 فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا اور بل بورڈ مہم کے ذریعے ’ہر ویکسینیشن ہمیں امید دیتی ہے‘ کا پیغام دیا جائے گا جو برطانیہ کی تاریخ میں ہیلتھ ورکرز اور رضاکاروں کی ویکسینیشن کے لیے کی گئی کوششوں کا مظہر ہوگا۔‘
 نجی اور عوامی ادارے جیسا کہ رویل میل پبلک پوسٹ بھی اس مہم کا حصہ ہوگی جو پانچ مئی سے سات مئی کے درمیان میل پر ایک خاص پوسٹ مارک لگائے گی۔
یہ مہم برطانوی حکومت کی جانب سے اپریل کے وسط تک 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو پہلی ویکسین مہیا کرنے کی ڈیڈ لائن کے ہدف کو پورا کرنے کے بعد شروع کی جائے گی۔
تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ افراد جو کہ بالغ افراد پر مشتمل آبادی کا دو تہائی ہیں، کو اب ابتدائی خوراک دی جائے گی جس کے بارے میں حکام کا عزم ہے کہ ’یہ اگست تک تمام بالغ افراد کو مہیا ہو جائے گی۔‘
برطانیہ ابتدائی طور پر کورونا وائرس سے یورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں 44 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ تقریباً ایک لاکھ 28 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں تیز ترین ویکسینیشن مہم کے ذریعے دسمبر اور مارچ کے درمیان 10 ہزار افراد کی جانیں بچائی گئی ہیں۔

شیئر: