Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا خصوصی انٹرویو، سعودی ٹی وی پر

ولی عہد کا کہنا ہے کہ ’پانچ برسوں میں کافی کامیابیاں حاصل کی‘ (فوٹو، ایس پی اے)
 سعودی ٹی وی اورعرب ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ذریعے کل بروز منگل 27 اپریل کو ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی انٹرویو نشرکیا جائے گا۔
خصوصی انٹرویو میں مملکت کے ویژن 2030 کے پروگرام کو لانچ کیے جانے کے پانچ برس مکمل ہونے پر حاصل کیے جانے والےاہداف  اور چیلنجز کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب کے مستقبل کے ویژن 2030 کے تحت پانچ برس قبل شروع کیا جانےوالے پروگرام نے غیر معمولی طورپر کامیابیاں حاصل کیں۔
محض 5 برس میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کےحوالے سے درپیش چیلنجوں سے بہتر طورپرنمٹا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے ویژن 2030 کے لیےبھرپورتعاون اور توجہ دینے  کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے سرکاری اداروں کی جانب سے بھی ویژن 2030 کو کامیاب بنانے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے بھرپور کوششوں کو گراں قدر قراردیا۔ ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔
 

شیئر: