Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کے بورڈنگ پاس، پاکستان سے سعودی عرب کا سفر اور تعمیراتی کام کے نئے ضوابط سمیت مقبول ویڈیوز

سعودی عرب سے اہم خبروں کے لیے فضائی سفر کے بارے میں ویڈیوز کو  کافی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ طواف کعبہ کے انتظامات میں شامل خاتون اہلکاروں اور عید کے بعد تعمیراتی کام کے اوقات کار اور نئے ضوابط مقرر کیے جانے کے بارے میں ویڈیوز کو بھی پسند کیا گیا۔
اپنی اگلی منزل شیئر کریںالسعودیہ کا ایک اور ٹویٹ:
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ’ آپ نے سفری بیگ تیار کر لیے ‘ کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’اپنی اگلی منزل شیئر کریں‘۔
طواف کعبہ کے انتظامات میں شامل خاتون اہلکار کی تصویر وائرل:
مسجد الحرم میں حج وعمرہ سکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار کی تصویر وائرل ہوئی ہے جو خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
عید کے بعد تعمیراتی کام کے اوقات کار اور نئے ضوابط مقرر
عید کے بعد تعمیراتی منصوبوں کے اوقات کار اور تعمیراتی مشینوں اور سازوسامان کی منتقلی کے لیے نئے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں۔
17 مئی کے بعد پاکستان سے سعودی عرب جانا ممکن ہو گا؟
سعودی عرب میں 17 مئی سے سفری پابندیوں کے جزوی خاتمہ پر السعودیہ کی وضاحت، جانیں کہ کون سے ملکوں پر پابندی برقرار رہے گی؟
مسافروں کے بورڈنگ پاس توکلنا ایپ کی رپورٹ پر جاری ہوں گے
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے لیے بورڈنگ کارڈ کے اجرا کو توکلنا ایپ کی رپورٹ سے مشروط کیا ہے۔
مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار
گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی الشریف میں سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اس موقع پر خواتین سکیورٹی اہلکار یونٹ کی کارگردگی کا بھی مشاہدہ کیا اور انکے مخلصانہ عمل کو سراہا
السعودیہ اور گلف ایئر پروازوں کے لیے مارکیٹنگ اور ٹکٹ فروخت کریں گی
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مسافروں کو سفر کے متعدد آپشنز فراہم کرنے کے لیے گلف ایئر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے
ماڈل بس سٹینڈ کا افتتاح
مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مقدس شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت ماڈل بس سٹینڈ کا افتتاح کردیا
طائف کے گلاب سے تیار کیا جانے والا عطر
طائف کے گلاب سے تیار کیا جانے والا عطر دنیا کا مہنگا ترین مانا جاتا ہے ۔ گلابی پھول 45 سے 60 دنوں کے درمیان طائف میں میسر ہوتا ہے ۔
عمرہ زائرین کے لیے صفا مروہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے حرم مکی شریف میں عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے صفا مروہ کی سعی کے دوران الیکٹرانک گاڑیوں کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
مدینہ منورہ میں سویقہ مارکیٹ اور العینیہ پروجیکٹ کا افتتاح
گورنر مدینہ منورہ سویقہ مارکیٹ اور العینیہ پروجیکٹ کا افتتاح کے بعد معائنہ کررہے ہیں
دو سوریال کا نیا نوٹ متعارف
نیا نوٹ وژن 2030 کے اعلان کے پانچ برس مکمل ہونے کے موقع پر اتوار 25 اپریل 2021 کو جاری کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام میں زائرین کی خدمات پر معمور خواتین
حرمین شریفین میں خدمات انجام دینے والی ملازم خواتین احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد الحرام میں داخل ہونے والی زائر خواتین کی خدمات اور رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام
سعودی محکمہ انسداد منشیات اور سعودی کسٹم اہلکاروں نے لاکھوں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی ۔ یہ گولیاں لبنان سے آنے والے انار کی کھیپ میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔

شیئر: