Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المرصد ترجمہ پروگرام، عرب دنیا میں ترجمے کا کام ریکارڈ پر لایا جائے گا

ادارہ ادب و اشاعت و ترجمہ تخلیقی ادبی ماحول تیار کررہا ہے۔
سعودی عرب میں ادارہ ادب و اشاعت و ترجمہ نے کہا ہے کہ 2022 کے شروع میں المرصد ترجمہ پروگرام  شروع کیا جائے گا۔ اس کے تحت عرب دنیا میں ہونے والا ترجمے کا کام ریکارڈ پر لایا جائے گا۔ ترجمے کے سلسلے میں عرب ممالک کے درمیان یکجہتی پیدا کی جائے گی۔
العربیہ کے مطابق ادارہ ادب و اشاعت و ترجمہ نے اسے ’المرصد العربی للترجمہ‘ کا نام دیا ہے۔ یہ عرب دنیا اور بیرونی دنیا کے درمیان موجود معلومات کی خلیج کم کرنے والا پل ثابت ہوگا۔ 
عرب دنیا کے اداروں اور شخصیتوں کو ترجمے کے حوالے سے جوڑے گا۔ ترجمے کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت کے مضبوط سلسلے قائم کرے گا۔ 
ادارہ ادب و اشاعت و ترجمہ تخلیقی ادبی ماحول تیار کررہا ہے۔ عربی ترجمے کا یہ پروگرام اس میں معاون ثابت ہوگا۔ اس کی بدولت دنیا کی اہم زبانوں کی مفید تخلیقات کا عربی میں ترجمہ ہوگا اور عربی زبان کی تخلیقات دیگر زبانوں میں منتقل ہوں گی۔ اس کے ذریعے تصنیف و تالیف، ترجمہ اور نشرو اشاعت کی دنیا سے وابستہ افراد کے درمیان یگانگت قائم ہوگی۔ 

شیئر: