Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

خطے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔(فوٹو اے ایس پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض  میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر سرمایہ کاری اور تجارت خارجہ ساردور اومور زاکوف اور وزیر خارجہ کے نائب اول فرحاد عرضی ایف نے ملاقات کی ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور ازبکستان دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور مشترکہ تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ  خیال کیا۔ علاوہ ازیں خطے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر سعودی سیکریٹری خارجہ برائےسیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی اور ازبکستان میں متعین سعودی سفیر ہشام السویلم  بھی موجود تھے۔

شیئر: