Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات اور شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جازان ریجن اور بطحا سرحدی چوکی پر سمگلنگ کی کوششیں ناکا م بنائی گئی ہیں( فوٹو اے ایس پی)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ 961 کلو گرام حشیش اور 44.7 ٹن قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں نے مملکت کی جنوبی سرحدوں کے راستے حشیش سمگل کرنے کی اطلاعات ملنے پر سیکیورٹی پروگرام تیار کیا۔
  جازان ریجن میں 961 کلو گرام حشیش ضبط کرلی اس میں سے 515 کلو گرام محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے پکڑی گئی ہے۔
حشیش وصول کرنے والوں اور سمگل کرنے والے چوبیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں سے اٹھارہ ایتھوپیا، چار یمنی اور دو سعودی شہری تھے۔ 
القرینی نے بتایا کہ سرحدی محافظوں نے کئی اور سیکیورٹی آپریشن کرکے جازان ریجن میں 44.7 ٹن قات ضبط کی اور 23 ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے  16 سعودی اور سات یمنی تھے۔ 
علاوہ ازیں سعودی کسٹم نے شراب کی 21  ہزار 180 شراب کی بوتلوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ بیر کے 240 کے ڈبے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
بطحا سرحدی چوکی کے راستے زیتون کے تیل کے کارٹنوں میں شراب کی بوتلیں اور بیر کے ڈبے چھپا کر سمگل  کیے جارہے تھے۔  
 

شیئر: