Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان

منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں چاند نظر نہیں آئے گا۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے  کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بیان میں کہا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان  کو مکہ مکرمہ کے آسمان سے چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی چھپ جائے گا-
مکہ مکرمہ میں منگل گیارہ مئی کو چاند  6 بجکر  39 منٹ پر ڈوب جائے گا۔ اس کے بارہ منٹ بعد  6 بجکر 51 منٹ پر سورج غروب ہوگا لہذا منگل کی شام کو عید کی چاند کی رویت ناممکن ہوگی۔
ابوزاھرۃ نے کہاکہ  بدھ بارہ مئی 30 رمضانکی شام کو سورج مکہ کے مطلع پر 6 بجکر 52 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند 7 ڈگری کی بلندی پر نمودار ہوگا۔ 
چاند 7 بجکر 30 منٹ پر غروب ہوگا جسے سورج چھپنے کے 38 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب موسمی حالات ٹھیک ہوں گے۔
جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے اپنا بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

شیئر: