Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کےزيراہتمام سالانہ پکنک

کویت:محمد عرفان شفیق
 
کویت کے جنوبی صحرا الخیران کے کشادہ احاطے ميں ایک منظم ، پروقاراور رنگا رنگ پکنک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت الی اللہ سے مزین پکنک میں پاکستانی خواتین و حضرات و بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔خواتین و حضرات کےالگ الگ خيموں کے علاوہ اور بہت سے چھوٹےخيمے بھی تھےجن میں دن بھرمختلف سرگرمیاں جاری رہیں۔ میدانی سرگرمیوں سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔سیکیورٹی ، ٹکٹنگ اور پارکنگ کمیٹی کے عمران علوی ، اشفاق چوہدری ،اور شریف نے کمال محنت اور جذبے سے سارا دن  اپنی مہارت دکھائی۔ گرم گرم حلوہ اور چنوں کے ساتھ ‎ناشتہ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ ضیا الرحمن اور رفاقت نے پوری رات جاگ کر ناشتہ بنایا ۔‏‎یوتھ ونگ کے محمد بکر ، ساجد اور دیگر نے انتہائی محنت و مہارت سے کھيلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا ۔ جلیب ، خیطان ، فحاحیل اور فروانیہ کے درمیان کرکٹ ، والی بال ،کبڈی ، رسہ کشی اور دیگر گیمز کو نوجوانان کی ٹیم نے بڑی مہارت سے ترتیب دیا ۔‏فيمليز کوبھی سرگرميوں کے لئے مناسب ماحول فراہم کیا گیا ۔ دوران پکنک اسلامی کتب کےاسٹال پر لوگوں کی بھیڑ رہی ۔ پیرا میڈیکل اسٹاف نے فرسٹ ايڈز کی ذمہ داری انجام دی۔پکنک کا باقاعدہ آغاز قاری عبدالرحمن کی انتہائی پرسوز تلاوت قرآن پاک سے ہوااور کويت کے معروف قاری صہيب انجم نےرسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اسلامک ايجوکيشن کميٹی کے بزرگ رہنما انجینئر اطہر علی خان نے شرکاء کو خوش آمديد کہا اور پکنک کےرہنمااصولوں کو واضح کیا ۔پکنک کے چیف آگنائزرمحمد انعام ملک نے کھيلوں کے طریقہ کار اوراس کے نظم و ضبط سے آگاہ کيا۔‏‎میڈیا سیل کے ذمہ دار محمد فہد اور ان کی ٹیم عامر حمید ،ناصر بھائی ، عبدالغفار اور خلیل بھائی کی طرف سےمیڈیا کا بھرپور استعمال دیکھنے میں آیا۔اس مرتبہ ڈاکٹر احمد جاوید اور عبدالرحمن عباسی کی سرکردگی میں کویت کے معروف شعراء نے کلام سناکر خوب داد وصول کی۔‏‎اسلامک ايجوکيشن کميٹی کےصدرحافظ حفيظ الرحمن نے خطبہ جمعہ میں اسلام اجتماعیت کی اہمیت کے موضوع پر مفصل اور نہایت آسان فہم بات کی۔‏‎دوپہرکے کھانے کے بعد اسٹیج ایک بڑے اجتماع کا بارعب اور پروقار منظر پیش کررہا تھا۔ حولی پاکستان انگلش اسکول کے بچوں نے پاکستان اور کویت کا قومی ترانہ پیش کیا۔اسکول کے بچوں کی طرف سے اولڈایج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جو لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز رہا۔‏‎شعبہ دعوت کے صدر اخلاق احمد کی ٹیم نے پکنک میں صوتی و بصری خدمات انجام ديں۔ پکنک کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی ميں 50خوش نصيبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے ‎۔ لگ بھگ 1700 سے زيادہ لوگوں نے اپنی فيملی کےساتھ پکنک میںحصہ ليا۔ ‏‎اس کامیاب پکنک کے انعقاد پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے تمام اراکین داد و تحسین کے لائق ہیں جنھوں نے ایک منظم اجتماع کرکے اپنی بھرپور تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ناظم پکنک محمد انعام ملک اور نائب محمد فاروق نے بہترین ٹیم ورک پلان ترتیب دیاتھا۔ خواتین کی طرف سےپہلی مرتبہ سولو پروگرام ترتیب دئیے گئے۔ ناظمہ خواتین مسز فاروق اور انکی ٹیم نے پورے دن کے ایونٹ سے خواتین اور بچیوں کو جوڑے رکھا جبکہ ندیم قادری اور خالد عالم خواتین کی ضروریات اور دیگر مسائل کے لئے مسلسل رابطے میں رہے ۔ کویت کے معروف عالم دین جمال عبد الخالق النورى رئيس جمعية الشيخ عبدالله النورى الخيريہ کے اختتامی کلمات نے دلوں کو گرما دیا اور کویت، پاکستان دوستی کے نعروں میں انھوں نے پاکستان اور پاکستانیوں سے اپنی محبت اور شفقت کا اظہار کیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: