Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا وہ علاقہ جو دس لاکھ برس قبل آباد تھا 

الجوف ریجن کے دارالحکومت سکاکا سے 45 کلو میٹر شمال میں واقع ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں الشویحطیۃ  دس لاکھ برس قبل آباد ہوا تھا اور یہ ایک تاریخی مقام ہے۔ مورخین کا دعوی ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں دس لاکھ  300 قبل مسیح جزیرہ عرب میں لوگ آباد تھے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الجوف ریجن کے دارالحکومت سکاکا سے 45 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔ یہ الشویحطیۃ قریے کے شمال  میں موجود وسیع و عریض وادی میں پھیلا ہوا ہے- 
ماہرین آثار قدیمہ نے یہاں سولہ بستیاں دریافت کی ہیں- تاریخی کھدائیوں کے دوران یہاں سے دو ہزار نوادر ملے ہیں- حجری چھریاں ، ہتھوڑے، تیر اور بعض گول دائرے والی اشیا دریافت ہوئی ہیں- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا  کہ یہاں ایسے وقت میں لوگ آباد تھے جب یہ علاقہ نعمتوں سے مالا مال تھا- یہاں سے بہت ساری حجری اشیا ملی ہیں۔ وادی الشویحطیۃ کے کنارے ایک لمبی بیلٹ چلی گئی ہے جہاں تاریخی مقامات مٹی تلے دبے ہوئے ہیں۔
ماہرین آثار قدیم نے کہا ہے کہ اس علاقے کے لوگ آرام دہ وسائل کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔ ان کی سہولت  کے لیے چراگاہیں تھیں جہاں جانور کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پانی، سبزہ وغیرہ کثیر تعداد میں تھا۔  شکار کے آلات بھی  کھدائی کے دوران ملے ہیں۔   

شیئر: