Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پبلک پراسیکیوشن کے کئی ارکان کی ترقی ، شاہی فرمان جاری

ترقیوں کے باعث محکمہ جاتی نظام مستحکم ہوگا۔ ( فوٹو الشرق الاوسط)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے ترقی کے شاہی فرمان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کا ادارہ اپنے فرائض احسن شکل میں انجام دے سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باعث محکمہ جاتی نظام مستحکم ہوگا۔ شاہ سلمان اور ولی عہد کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ وہ پبلک پراسیکیوشن کی تمام ضرورتیں بروقت پوری کریں تاکہ اہل افراد ذمہ داری کے ساتھ اپنے  کام انجام دے سکیں۔ 
پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے ادارے کے تمام اہلکاروں سے کہا کہ وہ  محنت کریں اور اعلی قیادت اور معاشرے نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔ 

شیئر: