Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ڈکیت گروہ گرفتار ، مسروقہ اشیا برآمد

ملزمان میں دو سعودی اور دو غیر ملکی شامل ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ ریجن کی پولیس نے چار رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتار کرلیا ہے جن میں دو سعودی اور دو غیر ملکی شامل ہیں۔
ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جدہ کے ایک مکان میں ڈکیتی کی اطلا ع ملی تھی۔
پولیس کو موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈکیت گروہ نے واردات میں گھر میں رکھے ہوئے تین عدد لاکرز چرائے جن میں 20 ہزار ریال نقد اور سونے کے زیورات جن کی مالیت 10 لاکھ ریال کے قریب تھی رکھے گئے تھے۔
ریجنل پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم واردات کرنے والوں کا سراغ لگانے میں جلد ہی کامیاب ہو گئی۔ پولیس اہلکاروں نے گروہ کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیے جن میں دو سعودی، ایک مصری اور ایک فلسطینی شامل تھا۔ گرفتار ملزمان کی عمریں تیس اور چالیس برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے بعض مسروقہ اشیا بھی برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونے والی مسروقہ اشیا کی فہرست بنا کر کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو بھجوا دیا گیا جہاں سے چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: