متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں یمن اور غزہ میں کی صورت حال کے تناظر میں خطے میں بدلتے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے یو اے ای کی نیوز ایجنسی وام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کو اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کو امریکی ہم منصب مارکو روبیو کی کال موصول ہوئی اور اس میں ہونے والی گفتگو میں یمن اور غزہ کے حالات سر فہرست رہے۔
یہ رابطہ یمن میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بعد سامنے آیا ہے اور اس سے قبل سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے یمن کی جنوبی بندرگارہ المکلا پر حملہ کیا تھا۔