Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رئیل سٹیٹ مارکیٹ کی سرگرمیوں میں 6.2 فیصد کا اضافہ

ہاؤسنگ سیکٹر کے سودوں میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی رئیل سٹیٹ مارکیٹ کی ہفتہ وار سرگرمیوں میں 6.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو گراوٹ کے بعد 4.1 بلین سعودی ریال تک جا پہنچا ہے۔
سعودی اخبار الاقتصادية کے مطابق مارکیٹ کو بنیادی طور پر کمرشل سیکٹر میں ہونے والے سودوں کی مالیت میں 15.6 فیصد ہفتہ وار اضافے سے فائدہ ہوا جو گذشتہ ہفتے کے آخر تک صرف 1.2  بلین ریال تک رہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر کے سودوں میں 2.8 فیصد ہفتہ وار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو تقریباً 2.6  بلین ریال ہے۔
 ‎ زرعی اور صنعتی سودے بھی 2.3 فیصد اضافےسے 344 ملین ریال ہوگئے۔
الاقتصادية  نے اپنی خبر میں بتایا کہ رئیل سٹیٹ کی تعداد 1.4 فیصد اضافے سے پانچ ہزار 600 ہو گئی۔

 

شیئر: