Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ روزانہ 10لاکھ بیرل سعودی تیل خریدتا ہے

ہیوسٹن .... سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات و سربراہ آرامکو انجینیئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ امریکہ ،سعودی عرب سے روزانہ 10لاکھ بیرل تیل درآمد کررہا ہے۔ وہ امریکی شہر ہیوسٹن میں ممتاز سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عشرو ں کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعاون اورتجارتی لین دین کا حجم بڑھا ہے۔ الفالح نے امریکہ کو سعودی برآمدات خصوصاً پیٹرول اور پیٹرومصنوعات کی انتہائی اہم منڈی قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آرامکو کے حصص کی قیمت کا اعلان ہوگا تو لوگ ششدر رہ جائیں گے۔
 

شیئر: