ریاض میں جعلی کرنسی پھیلانے والے پانچ غیر ملکی گرفتار
اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے پیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ’ گرفتار کیے جانے والے غیر ملکیوں کا تعلق یمن سے ہے۔ ملزمان اقامہ قانون اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے پیں‘۔
عاجل ویب کے مطبق ترجمان نے بتایا ’زیر حراست پانچوں ملزمان جعلی کرنسی کا کاروبار کر رہے تھے اور ایک عرب ملک میں مقیم شخص سے رابطے میں تھے۔ یہ لوگوں کو دھوکہ دے کر جعلی کرنسی کی سپلائی میں مصروف تھے‘۔
ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ ’غیر ملکی کرنسی کو حقیقی قیمت سے کم میں بیچ رہے تھے۔ ریا ض کے ایک مکان کو ٹھکانہ بنائے ہوئے تھے۔ ان کے قبضے سے کرنسی نوٹ کے سائز کے کٹے ہوئے کاغذ اور جعلی کرنسی تیار کرنے والا سامنن برآمد کیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزمان تین لاکھ ریال سے زیادہ مقامی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں سے ہتھیا چکے تھے۔ ابتدائی قانونی کارروائی کرکے بپلک پراسکیوشن کے حوالے کرد یا گیا ہے‘۔