Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں دو غیر ملکی گرفتار

گرفتار ملزمان کیمرون سے تعلق رکھتے ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جعلی کرنسی کی تیاری اور مارکیٹ میں اسے پھیلانے کے الزام میں 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار ریال اور تقریبا 61 ہزار ڈالر کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کیمرون سے تعلق رکھتے ہیں جن کی عمریں 50 برس کے قریب ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جعل سازوں نے ریاض کے شمالی علاقے الملقا میں اپنا اڈا قائم کیا ہوا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپا مار کر وہاں سے جعلی نوٹ تیار کرنے والا کیمیکل اور دیگر آلات بھی برآمد کر لیے ہیں جن کے ذریعے ملزمان جعل سازی کرتے تھے۔
ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کر کے ان کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو بھیج دیا گیا ہے جہاں سے ان کے خلاف تحتقیقاتی ریمانڈ کے بعد کیس مکمل کرکے عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: