Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: جعلی کرنسی اور دستاویزات بنانے والا غیر ملکی گروہ گرفتار

ایک لاکھ 72ہزار ڈالر اور 2 لاکھ جعلی ریال برآمد ، پولیس ترجمان
ریاض ( ارسلان ہاشمی) ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹ اور دستاویز ات تیار کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان نے جعل سازی کےلئے اڈا قائم کیا ہوا تھا جہاں جعلی کرنسی تیار کرنے کے آلات ، پریس مشینیں ، بڑی تعداد میں جعلی ڈالر اور ریال برآمد ہوئے۔ ریجنل پولیس ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ پولیس کو جعل ساز گروپ کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے گرو ہ کو گرفتار کیا گیاجن کی تعداد 7 ہے ۔ گروہ میں 3مصری ، 2 چاڈ ، ایک شامی اور ایک سوڈانی شامل ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ72 ہزار ڈالر اور 2لاکھ جعلی ریال برآمد ہوئے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان تحقیقاتی ادارے کو بھیج دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 
 

شیئر: