Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل پر سعودیوں اور غیر ملکیوں کے لیے الگ الگ ٹریک

کنگ فہد پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں مسائل پیش آسکتے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب آنے والے مقامی شہریوں اور دیگر ممالک کے باشندوں کے لیے الگ الگ ٹریک ہوں گے‘۔
’سعودیوں کے لیے بائیں اور غیر ملکیوں کے لیے دائیں جانب کے ٹریک مخصوص ہوں گے، اس پر عملدر آمد 17 مئی سے کیا جائے گا‘۔
سبق ویب کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’کنگ فہد پل انتظامیہ کے سربراہ، محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر اور الخبر میں محکہ صحت کے حکام نے سفری پابندیوں کے خاتمے پر انتظامات کا جائزہ لیا ہے‘۔

سفر کے حوالے سے پابندیاں اور ضوابط مقرر کیے گئے ہیں۔ ( فوٹو: سبق)

اس موقع پر مسافروں کی آمد اور ان کی امیگریشن، کسٹم اور صحت کے حوالے سے کارروائی کا فرضی طریقہ کار آزمایا گیا ہے۔
کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے ہدایت کی کہ ’بحرین اور سعودی عرب کےحکام نے سفر کے حوالے سے جو پابندیاں اور ضوابط مقرر کیے ہیں، دونوں ملکو ں کا سفر کرنے والوں کو ان کی پابندی کرنا ہوگی تاکہ ہر ممکن مشکل سے بچا جا سکے‘۔
’مقررہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ ضوابط کی پانبدی کی صورت میں بحرین اور سعودی عرب کے درمیان ٹریفک رواں دوان رہے گا اور کوئی تعطل نہیں ہوگا‘۔

شیئر: