Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے سفر کس طرح ممکن ہے؟

غیرملکیوں سے شادی شدہ خواتین و حضرات دستاویزپیش کریں-- (فوٹو عرب نیوز)
غیرملکیوں سے شادی کرنے والے سعودی کنگ فہد پل سے کس طرح سفر کرسکتے ہیں؟ اس حوالے سے پل انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا-
اخبار 24 کے مطابق 24 فروری کو وزارت داخلہ نے ایوان شاہی کی منظوری کے ساتھ یہ بیان جاری کیا تھا کہ غیرملکیوں سے شادی شدہ سعودی خواتین و حضرات ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے براہ راست سفر کرسکتے ہیں-
کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ نئے طریقہ کار کے بموجب بیرون مملکت مقیم  غیرملکی بیگمات سے ملاقات کے لیے سعودی خاوند باہر جاسکتے ہیں اسی طرح غیرملکیوں سے شادی شدہ سعودی خواتین اپنے شوہروں کے ہمراہ باہر جاسکتی ہیں اور بیرون مملکت مقیم اپنے شوہروں سے ملنے کے لیے سفر کرسکتی ہیں-
کنگ فہد پل انتظامیہ نے بتایا کہ سفر کی شرط یہ ہے کہ غیرملکیوں سے شادی شدہ خواتین و حضرات شادی کی دستاویزپیش کریں- دستاویز نہ ہونے کی صورت میں وہ براہ راست سفر نہیں کرسکتے- اس کے لیے انہیں ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے سفری اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا-
کنگ فہد انتظامیہ نے بتایا کہ اگر پاسپورٹ ختم ہونے میں تین ماہ سے کم   ہوں گے تو ایسی صورت میں انہیں خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک اور کسی بھی عرب ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی- سفر کے لیے کم از کم تین ماہ تک پاسپورٹ کا موثر ہونا ضروری ہے جبکہ عرب اور جی سی سی ممالک کے سوا کہیں اور سفر کے لیے پاسپورٹ کا  کم ازکم چھ ماہ  کے لیے موثر ہونا لازمی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: