Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹی پر جاکر واپس نہ آنے والا کب تک بلیک لسٹ رہتا ہے؟

’بلیک لسٹ کی مدت خروج وعودہ ویزے کی آخری تاریخ سے شمار کی جاتی ہے‘ (فوٹو: المناطق)
خروج و عودہ پر جاکر واپس نہ آنے والا غیر ملکی کب تک بلیک لسٹ رہتا ہے؟
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اس سوال کا جواب محکمہ پاسپورٹ نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’خروج و عودہ پر جاکر وقت مقررہ پر واپس نہ آنے والا غیر ملکی کو تین سال تک بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔‘
ایک غیر ملکی نے ٹوئٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا ہے کہ ’غیر ملکی خروج وعودہ لے کر چھٹی گیا اور وقت مقررہ تک واپس نہیں آسکا، اب وہ کب تک واپس نہیں آسکتا نیز بلیک لسٹ کی مدت سفر کی تاریخ سے شروع ہوگی یا ویزے کے ختم ہونے کی مدت سے شمار کی جائے گی۔‘
اس سوال کے جواب میں محکمے نے کہا ہے کہ ’ایسا شخص تین سال تک سعودی عرب واپس نہیں آ سکتا جب تک یہ کہ اس کا کفیل نئے ویزے پر اسے بلائے۔‘
محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’بلیک لسٹ کی مدت خروج وعودہ ویزے کی آخری تاریخ سے شمار کی جاتی ہے۔‘

شیئر: