Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیوں کا خاتمہ، خواتین سکیورٹی اہلکار، پاکستانی قیدیوں کی واپسی سمیت مقبول ویڈیوز

مسجد الحرام میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی ، شاہ سلمان اور ولی عہد کی نمازِ عید الفطر کی ادائیگی کی ویڈیوز کے علاوہ  سفری پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں ویڈیوز کو زیادہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں، پاکستانی قیدیوں کی واپس اور سفری پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ویڈیوز کو پسند کیا گیا۔
 
مسجد الحرام میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے مناظر
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمازِ عید الفطر 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے نیوم میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں عید الفطر کی نماز ادا کی:
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ریاض میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
بزرگ خواتین کی مدد کا لطف ہی الگ ہے‘:
مسجد نبوی میں زائرین کی حفاظت اور رہنمائی کے لیے تعینات خواتین سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بزرگ خواتین کی مدد کا لطف ہی الگ ہے۔
مسجد نبوی کے فضائی مناظر:
مسجد النبوی، مدینہ میں رمضان کی 29 ویں شب کو قیام اللیل میں ختم قرآن ہوا اور خصوصی دعا کی گئی۔
:سعودی عرب سے گیارہ سو پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جا رہا ہے':
سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں نہیں ہیں انہیں ہم واپس لے جانے کے لیے تیار ہیں۔
کنگ فہد پل پر سعودی شہریوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں کیوں لگی ہے؟:ب
یرون ملک سفر کی اجازت ملنے پر سینکڑوں سعودی شہریوں نے بحرین جانے کے لیے کنگ فہد پل کا رخ کر لیا ہے۔ سفری پابندی ختم ہونے کے فیصلے کے نفاذ سے پہلے پل کے قریب بحرین جانے والے شہریوں کی لائن لگ گئی۔
سفری پابندیاں ختم:
سعودی عرب میں  پیر 17 مئی رات ایک بجے سے سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ سعودی سعودی عرب کے ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
سعودی گرین پروگرام میں شجر کاری:
سکاکا الجوف بلدیہ کی جانب سے موسم بہار میں شجرکاری مہم کے موقع پر شہزادہ عبدالالہ بن عبدالعزیز شاہراہ کے درمیان سعودی گرین پروگرام کے تحت ماحول کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے شجرکاری کی گئی ہے۔

شیئر: