Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس ٹی سی دنیا کی 44 بہترین ڈیجیٹل کمپنیوں میں شامل

ایس ٹی سی نے مشرق وسطیٰ میں فائیو جی کا طاقتور ترین نیٹ ورک بچھایا ہے- (فوٹو ان سپلیش)
سعودی موبائل کمپنی ایس ٹی سی دنیا بھر کی بہترین 44 ڈیجیٹل کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ اس کی مارکیٹ ویلیو 64.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل میگزین فاربز کی درجہ بندی کے حوالے سے ایس ٹی سی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مواصلاتی کمپنیوں میں سرفہرست آگئی۔ اس کی ویلیو میں 37.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
فاربز نے اپنی سالانہ ’گلوبل 2000‘ کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ دنیا کی دو ہزار طاقتور ترین کمپنیوں پر مشتمل ہے۔  
فاربز نے ڈیجیٹل کمپنیوں کی درجہ بندی میں چار باتوں کو بنیاد بنایا ہے۔ اس میں آمدنی، منافع، اثاثوں کا حجم اور مارکیٹ ویلیو شامل ہیں۔
ایس ٹی سی ٹیکنالوجی حکمت عملی کے حوالے سے مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ ایس ٹی سی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں لیڈنگ پوزیشن برقرار رکھے گی۔
ایس ٹی سی نے مملکت بھر میں فائیو جی نیٹ ورک قائم کرکے اپنی پوزیشن مضبوط بنالی ہے۔ اس نے مشرق وسطیٰ میں فائیو جی کا سب سے بڑا طاقتور ترین نیٹ ورک بچھا یا ہے۔ اس کی بدولت اس کی موبائل کوریج بڑی مضبوط ہوگئی ہے۔ 
ایس ٹی سی آئندہ مرحلے میں نئی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے مارکیٹ کو لیڈ کرتی رہے گی۔ فائیو جی کا دائرہ مزید وسیع کرے گی۔ 
یہ کمپنی صارفین کی سہولتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے اور ڈیجیٹل کا بنیادی ڈھانچہ بہتر سے بہتر بنا رہی ہے۔ 
ایس ٹی سی سعودی عرب کو بین الاقوامی کمپنیوں کی شراکت اور اچھوتے منصوبوں کے ذریعے ڈیجیٹل سہولتوں کے حوالے سے ریجنل لیڈنگ سینٹر بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے تیز رفتار انٹرنیٹ گراف کے حوالے سے دنیا میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: