Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں مدن پروجیکٹ بجلی کے گرڈ سے منسلک

پروجیکٹ 30 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی بجلی کمپنی (ایس ای سی) نے الجوف میں مدن اویس پروجیکٹ کو بجلی کے گرڈ کے ساتھ منسلک کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایس ای سی نے وزارت توانائی،الجوف اور سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زون (مدن) کے تعاون سے کام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق مدن پروجیکٹ جو 30 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے کئی صنعتی شعبوں میں متعدد مینوفیکچرنگ کمپنیوں کا گھر ہو گا۔
مملکت مینوفیکچرنگ کی پیداوار کو فروغ دینے، درآمدات کی جگہ لینے اور سعودیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کے لیے ایسے صنعتی کلسٹر قائم کر رہی ہے جس سے تیل کی صنعت پر معاشی انحصار کم ہوتا ہے۔

شیئر: