Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بجلی کمپنی : گھریلو صارفین کیلئے ”حاسبتی “سروس

ریاض.... سعودی بجلی کمپنی نے اپنے گھریلو صارفین کیلئے ” حاسبتی“سروس جاری کرد ی۔ اس کی بدولت گھریلو صارفین بجلی کے خرچ اور اس کا دورانیہ دریافت کرسکیں گے۔ صارف کسی بھی دن اپنے میٹر کی خواندگی کرسکے گا اور ”حاسبتی“ خودکار نظام کے تحت اسی وقت صارف کا بل تیار کرسکے گا۔ صارف کو تمام معلومات برق رفتاری اور باریک بینی سے مہیا ہونگی۔ حاسبتی کے توسط سے صارفین اگلے بل کا تخمینہ بھی حاصل کرسکیں گے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ صارف کے یہاں بجلی کے اوسط خرچ کرنا ہے۔ اس کا اکاﺅنٹ نمبر ، نام بجلی کے دورانیے کی ابتداءاور اختتام، متوقع خرچ کا بل ، میٹر کی فیس ، ویلیو ایڈڈ ٹیکس، متوقع کل مطلوبہ رقم وغیرہ سب کچھ حاسبتی کے ذریعے معلوم کیا جاسکے گا۔ صارف کو اس کی مدد سے یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ خواندگی کے وقت تک اس پر ایسی کتنی رقم واجب الادا ہے جو بل میں اس وقت تک شامل نہیں کی گئی ۔ صارفین موبائل کے توسط سے کمپنی کی ویب سائٹ www.hasibati.com سے یہ سروس حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ حاسبتی سروس کمپنی کے سسٹم سے آن لائن مربوط ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل کی تفصیلات اور اس کی بابت شکایات و اعتراض "الکہربائ" پر جاکر دریافت کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: