اسلام آباد.. پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کو 2019ءکے ورلڈکپ تک براہ راست رسائی دلانا میرا ہدف ہے۔ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ فتوحات سمیٹنے کیلئے کھلاڑیوں کو دفاعی انداز کے بجائے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ کوشش ہو گی کہ ٹیم کو دوبارہ کامیابیوں کے سفر پر گامزن کروں۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ دور میں 300 رنز کا ہدف بھی محفوظ نہیں جبکہ ہماری ٹیم کا ہدف کے تعاقب میں ریکارڈ بھی اچھا نہیں۔ اس لئے کھلاڑیوں کو کھیل کا انداز بدلنا ہو گا اور جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔