Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ثقافتی تنوع برائے مکالمہ اور ترقی کا عالمی دن

سعودی عرب، ثقافت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے 21 مئی کو ثقافتی تنوع برائے مکالمہ اور ترقی کے عالمی دن کے موقع پر اپنی شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے تاکہ تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مابین بات چیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے جو احترام اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی شمولیت کا مقصد انسانی ثقافتوں میں ارتکاز اور کشادگی کو فروغ دینا ہے۔
سعودی عرب ثقافت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے جس سے مملکت کے وژن 2030 اصلاحاتی منصوبوں کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے جو ثقافت کی طاقت اور اس کے ورثے کی عکاسی کرتی ہے اور ثقافتی شعبے کی ترقی اور تحفظ کے لیے پرجوش اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

شیئر: