Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لیے مزید دروازے کھول دیے گئے

مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لیے راستوں پر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور دیگر افراد کی آمد ورفت میں سہولت کے لیے مزید دروازے کھولے گئے ہیں۔ زائرین کی رہنمائی کے لیے متعین اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 
سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں شعبہ کراؤڈ کنٹرول کے ڈائریکٹر انجینیئراسامہ الحجیلی کا کہنا ہے کہ ’حرم مکی میں عظیم الشان توسیعی منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے جس کی وجہ سے بعض مقامات کو بند کیا گیا تھا۔‘
زائرین کی سہولت کے لیے راستوں پر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اضافی اہلکاروں کی تعداد پانچ سو ہے جو مختلف اوقات میں ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں۔ 
اژدھام کو کنٹرول کرنے والے شعبے کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ زائرین کو مستقل بنیادوں پرسہولت فراہم کرنے کے لیے ادارے کی نگران ٹیمیں جائزہ لیتی رہتی ہیں جن کی سفارشات پر عمل کیا جاتا ہے۔ 
صحن مطاف اور مسعی (سعی کا مقام) میں بھی اضافی کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے تاکہ طواف اور سعی کرنے والوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ 
خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی سہولت اور ان کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے صحن مطاف میں مخصوص نشان لگائے گئے ہیں جبکہ وہاں موجود اہلکار طواف کرنے والوں کو ان لائنوں پر چلنے کی ہدایت کرتے ہیں تاکہ سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیا جائے۔  

شیئر: