Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شہری اور غیرملکی فرضی سرمایہ کاروں کے جال میں نہ آئیں‘

سوشل میڈیا پر کرنسی میں سرمایہ  لگانے کی ترغیب دی جارہی ہے (فوٹو عاجل)
سعودی حکام نے غیرملکی کرنسی مارکیٹ میں کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے خبر دار کیا ہے کہ ’مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو جال میں پھنسایا جارہا ہے خصوصاً ’الفوریکس‘ سے انتہائی محتاط رہا جائے۔‘  
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی بینکوں کے آگہی ادارے نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر کرنسی میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دی جارہی ہے اور اس حوالے سے اشتہارات بڑھتے جارہے ہیں۔‘ 
سعودی بینکوں میں آگہی کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر سرمایہ کاری کے نام پر کسی بھی ادارے کو بینک اکاؤنٹس سے متعلق اعدادوشمار اور معلومات حوالے نہ کرے۔‘ 
’سعودی عرب کے منظور شدہ سرکاری اداروں اور باقاعدہ الیکٹرانک ویب سائٹس سے رجوع کیے بغیر سرمایہ کاری نہ کی جائے۔‘ 
سعودی بینکوں میں آگہی کمیٹی کے سابق سیکریٹری جنرل طلعت حافظ نے کہا کہ ان دنوں کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر جو ادارے اور افراد سرگرم ہیں وہ دھوکہ دہی کے نئے جال لے کر آئے ہیں۔ یہ  لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سرکاری اہلکار ہیں۔
اپنے شکار کو پھنسانے کے لیے فرضی سرمایہ کاری کے کامیاب نمونے پیش کرتے ہیں۔ تاثر دیتے ہیں کہ ایک کمپنی میں شیئر خریدنے پر فلاں فلاں کو ریکارڈ وقت میں اتنا منافع ملا۔ وہ سرمایہ کاری کے لیے رقم بھجوانے پر آمادہ کرتے ہیں اور رقم مل جانے پر رابطہ منقطع کردیتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: