Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقاموں میں مفت توسیع، غیرملکیوں کو آنے کی مشروط اجازت سمیت مقبول ویڈیوز

سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد احتیاطی تدابیر اور شرائط اور پروازوں کے بارے میں ویڈیوز کو زیادہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ میں مفت توسیع، کنگ فہد پل سے مقیم غیرملکیوں کو آنے کی مشروط اجازت اور آم کے باغات کے بارے میں متعلق ویڈیوز کو پسند کیا گیا۔
یکم اگست سے سکولوں، دفاتر، تفریحی سرگرمیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کےلیے ویکسین لگوانا لازمی:
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، تقریبات، و تجارتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔
السعودیہ ہر ہفتے ریاض سے 153 اور جدہ سے 178 پروازیں چلائے گی:
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے سعودی شہریوں کے سفر پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد 30 ممالک کے 43 ایئر پورٹس کے لیے پیر سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی عرب سے سفر کے لیے احتیاطی تدابیر اور شرائط کیا ہیں؟
کیا وزارت صحت نے ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ کر دی؟
ٹوئٹر پر وزارت صحت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس بات میں سرے سے کوئی صداقت نہیں کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے مضر صحت اثرات ہیں‘۔
بیرون ملک غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ میں مفت توسیع:
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی ہے۔
خلیجی ممالک اور نئے ویزہ ہولڈرز کے لیے آن لائن ویکسین اندراج ضروری:
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ سعودی عرب پہنچنے سے قبل ویکسین کے حوالے سے آن لائن اندراج کرالیں گے انہیں ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چیک پوسٹ پہنچنے پر آسانی ہوگی۔
سعودی عرب: ایئرلائنز کو مسافروں کے کوائف آن لائن فراہم کرنے کی ہدایت:
سعودی عرب نے مملکت میں آنے والوں کا کورونا سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے آن لائن پورٹل بنایا ہے اور ایئرلائنز سے کہا ہے کہ غیرملکی مسافروں کا اندراج کریں۔
مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کے دوران منبر تک پہنچنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار:
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی عرب کے کس علاقے میں آم کے باغات موجود ہیں؟:
سعودی عرب میں کھجوروں کے باغات کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا لیکن یہاں آم کے باغات بھی موجود ہیں۔ ایسے ہی باغات الباحہ ریجن کے علاقے قریہ ناوان میں واقع ہیں جہاں آم کی ایک قِسم زبدہ کاشت کی جاتی ہے۔
کنگ فہد پل سے مقیم غیرملکیوں کو آنے کی مشروط اجازت:بحرین اور سعودی عرب کو ملانے والے کنگ فہد پل کی اتھارٹی نے اس راستے سے سعودی عرب آنے والے شہریوں، مقیم غیرملکیوں، وزٹ ویزے، ملازمت کے ویزے یا سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
کھیل کے میدان دوبارہ سجنے لگے:سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث طویل پابندی کے بعد کھیل کے میدان دوبارہ سجنے لگے ہیں ۔
نوجوان کے لیے تحائف کی پیشکش:ایک شخص اپنے دوستوں کے ساتھ بحرین جانا چاہتا تھا مگر شرائط پوری نہ کرنے پر کسٹم ‏حکام نے اسے سفر کی اجازت نہیں دی اوروہ اپنا بیگ لیے بحرین کی چوکی سے واپس تنہا ‏آرہا ہے۔
ریاض میں الخلیج پل مکمل:وزارت ٹرانسپورٹ نے گزشتہ دنوں ریاض شہر میں الخلیج پل کا افتتاح کیا ہے
 

شیئر: