Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مستثنیٰ زمرے کے مسافروں پر ہاؤس آئسولیشن کی پابندی نافذ ہوگی‘

شہری ہوابازی نے مستثنیٰ زمروں کے لیے گائیڈ بک جاری کی ہے۔(فوٹو سیدتی)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنیٰ زمروں کے لیے گائیڈ بک جاری کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گائیڈ بک میں ہوٹل قرنطینہ کا طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔ ہوٹل قرنطینہ بیرون مملکت سے  ان ملکوں سے آنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگا جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے۔ اخراجات مسافروں سے وصول کیے جائیں گے۔
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی زمرے کے مسافروں پر ہاؤس آئسولیشن کی پابندی نافذ ہوگی۔
مستثنی زمروں میں سعودی شہری، مقامی شہری کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کا غیرملکی شوہر، سعودی خاتون کی غیرملکی اولاد اور مذکورہ زمروں میں سے کسی ایک کے ہمراہ آنے والا گھریلو عملہ شامل ہیں۔
اس زمرے میں شامل افراد میں سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو سات دن تک ہاؤس آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ آئسولیشن  کے چھٹے دن کے آخر میں پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور اس حوالے  سے وزارت صحت کے مقرر کردہ احتیاطی  اقدامات پر بھی عمل ہو گا۔
ویکسین لگوانے والے غیرملکییوں کے ہمراہ گھریلو عملہ بھی مستثنیٰ ہوگا البتہ ویکقین نہ لگوانے والوں پر سات روزہ ہاؤس آئسولیشن کی پابندی عائد ہوگی اور چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ 

ہاؤس آئسولیشن کi چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)

سرکاری وفود مستثنیٰ زمروں میں شامل ہوں گے۔ سفارتی ویزا ہولڈرز، سفارتکار اور ان کے ساتھ مقیم ان کے اہل و عیال بھی مستثنی ہوں گے البتہ ان پر ہاؤس آئسولیشن کے ضابطے نافذ کیے جائیں گے۔
صحت امور سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ بھی مستثنی زمرے کا حصہ ہوں گے جنہیں وزارت صحت اس زمرے میں شامل کررہی ہو۔
بیرون مملکت سے آنے والے تمام لوگوں کو سات دن تک ہوٹل قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس سے مستثنیٰ زمرے خارج ہوں گے۔
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے گائیڈ بک کی تفصیلات ویب سائٹ پر لنک پر مہیا ہیں وزٹ کرکے معلوم کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: