Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو ویکسین کب لگے گی؟

کورونا وائرس کے اثرات بوڑھوں پر زیادہ ہوتے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ بارہ برس یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ’جب مملکت بھر میں 18 برس سے زیادہ عمر کے 70 فیصد لوگوں کو ویکسین دی جائے گی تب بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسین مہم شروع کی جائے گی‘۔ 
سیکریٹری صحت نے بتایا کہ’ کورونا وائرس کے اثرات بوڑھوں اور پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد پر زیادہ ہوتے ہیں‘۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ ویکسینیشن بوڑھوں اور پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کی سلامتی اور وائرس لگنے کے اثرات کی شدت کم کرنے کے لیے اشد ضروری ہے‘۔
وزارت صحت نے لوگوں کو پھر ہدایت ہے کہ وہ 937 پر چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت رابطہ کرکے صحت مشاورت اور کورونا سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: