Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے وفات سے پہلے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے کی وصیت کردی

’17 سال پہلے میرے بھائی کا قتل ہوا تھا، قاتل کو موت کی سزا سنائی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر بیشہ میں انتقال کر جانے والی ایک سعودی خاتون نے وفات سے پہلے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے کی وصیت کر دی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقتول کے بھائی فایز سلطان القشیری نے بتایا ہے کہ ’17 سال پہلے میرے بھائی کا قتل ہوا تھا جس کے قاتل کو موت کی سزا سنائی گئی تاہم فیصلے پر ابھی تک عمل موخر کیا ہوا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میری والدہ نے موت سے پہلے وصیت کی تھی کہ قاتل کو فی سبیل اللہ معاف کیا جائے‘۔
’ان کے انتقال کے تیسرے روز ہم نے عدالت میں جاکر قاتل کو معاف کر دیا، ہمیں قاتل کے خاندان سے کچھ نہیں چاہیے‘۔
واضح رہے کہ اسی کا طرح واقعہ عید کے روز بھی پیش آیا جب قبیلہ دحاریج  بنی واہب شہران سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا۔

شیئر: